18 مئی ، 2025
ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات اسلام آباد اور پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41، لاہور میں 42، کوئٹہ اور کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی میں 40 ڈگری جیسی گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات نے آج شام اور رات گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
کراچی کا موسم شدید گرم رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، جنوب مغربی سے 13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔