Time 19 مئی ، 2025
پاکستان

پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، ناقابل تردید شواہد کیساتھ ڈوزیئر جاری

پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، ناقابل تردید شواہد کیساتھ ڈوزیئر جاری
فوٹو: انٹرنیٹ

پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے ناقابل تردید شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کر دیا۔

پاکستان نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوزیئر میں پاکستان مخالف منظم بھارتی مہم اور بھارتی میڈیا کی جعلی خبروں کےناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے۔

ڈوزئیر میں بتایا گیا کہ بھارتی جارحیت اور بزدلانہ حملے میں معصوم پاکستانی بچے،خواتین اور شہری شہید ہوئے،پاکستان نے اپنے دفاع میں آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، بھارت کودھول چٹادی اور بھارتی عزائم کو خاک میں ملادیا۔

ڈوزیئر میں کہا گیا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف ان بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جہاں سے نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر حملے کیے گئے۔

ڈوزیئر میں بھارتی نقصانات کی تفصیل ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کی گئیں۔

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مکمل شواہد کے ساتھ ڈوزیئر جاری کرکے سفارتی محاذ پر بھی کامیابی حاصل کرلی اور  پاکستان نے بھارتی جارحیت کو شواہد سے بے نقاب کیا۔


مزید خبریں :