Time 19 مئی ، 2025
پاکستان

خواتین اساتذہ کا ڈیوٹی سے انکار ،خیبر میں اسٹاف کی کمی کے سبب 37 سرکاری گرلز اسکول بند

خواتین اساتذہ کا ڈیوٹی سے انکار ،خیبر میں  اسٹاف کی کمی کے سبب  37 سرکاری گرلز  اسکول بند
دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر تیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں  میں اسٹاف کی کمی کے باعث 37 سرکاری گرلز پرائمری اسکول بند ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں 21 ، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری اسکولز بند کردیے گئے  جس کے بعد سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ 

 ذرائع کا بتانا ہے  کہ دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر تیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :