Time 20 مئی ، 2025
پاکستان

لاہور پولیس عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ لینے اڈیالہ جیل پہنچ گئی

لاہور پولیس عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ لینے اڈیالہ جیل پہنچ گئی
بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کیا جائے گا، ذرائع/ فائل فوٹو 

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لاہور پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کےلیے اڈیالہ جیل پہنچی۔

ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم سمیت پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس تفتیشی  ٹیم 9 مئی کے کیسز میں عمران خان کا  پولی گرافک ٹیسٹ کرے گی۔


مزید خبریں :