20 مئی ، 2025
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے معاشرے میں بڑھتی طلاق کی وجہ بتادی۔
اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے گھریلو زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
صبا فیصل نے طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ معاشرے میں طلاق کی شرح اس لیے زیادہ ہے کہ بیویاں شوہروں کے مقابلے میں آنے کی کوشش کرتی ہیں، مرد اور عورت کا مقابلہ زندگی میں کبھی برابر ہو ہی نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ مرد کو اللہ تعالیٰ نے ایک جگہ، ایک مقام اور ایک حیثیت دی ہے، کتنے ہی زمانے بدلتے جائیں،کتنی بھی جدت آتی جائے لیکن اللہ تعالیٰ کا قانون وہی رہے گا اس کو آپ ختم نہیں کرسکتے۔
سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ دونوں کی جانب سے صبر اور برداشت کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے، اگر صبر اور برداشت نہیں ہے تو پھر زندگیاں مشکل ہوجاتی ہیں۔