21 مئی ، 2025
پاکستان کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل و غارت گری فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کیلئے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پوری آبادی کو قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کروائے، فلسطینیوں کو بلارکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں۔