21 مئی ، 2025
2023 میں گوگل نے کہا تھا کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سرچ کا مستقبل ہے۔
اب ایسا لگتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے اس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
گوگل کو ابھی شدید دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ چیٹ جی پی ٹی جیسی سروسز انٹرنیٹ سرچ کے شعبے میں اسے ٹکر دینے کے لیے تیار ہیں۔
گوگل اے اوور ویو فیچر صارفین کو زیادہ پسند نہیں آیا اسی وجہ سے کمپنی کی جانب سے گوگل سرچ میں 25 سال کی سب سے بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
ان تبدیلیوں کا اعلان گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران کیا گیا۔
گوگل کی جانب سے اے آئی موڈ کو امریکا بھر کے صارفین کے لیے باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے، البتہ دیگر ممالک کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کچھ نہیں بتایا۔
اس سے پہلے یہ فیچر امریکا میں محدود صارفین کو دستیاب تھا۔
گوگل نے بتایا کہ آئندہ چند ہفتوں میں آپ ویب پر گوگل سرچ میں اے آئی موڈ کو ایک نئی ٹیب اور گوگل ایپ کی سرچ بار میں دیکھیں گے۔
اے آئی چیٹ بوٹس جیسے چیٹ جی پی ٹی میں ڈیپ ریسرچ موڈ فیچر موجود ہے جو طویل تحقیقی پراجیکٹس میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اب گوگل سرچ میں بھی اس سے ملتے جلتے فیچر ڈیپ سرچ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
یہ فیچر آنے والے مہینوں میں محدود صارفین کو دستیاب ہوگا۔
ڈیپ سرچ سے آپ کسی موضوع پر بہترین تحقیقی رپورٹ تیار کرسکیں گے جس میں حوالہ جات بھی موجود ہوں گے اور یہ سب کام چند منٹوں میں مکمل ہو جائے گا۔
ابھی گوگل لینس کے ذریعے آپ اپنے اردگرد کے ماحول کے بارے میں سوالات گوگل سے پوچھ سکتے ہیں مگر اب پراجیکٹ Astra کو گوگل سرچ کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ آپ اسمارٹ فون کیمرے کو استعمال کرکے رئیل ٹائم میں سوالات پوچھ سکیں۔
یہ فیچر بھی آغاز میں محدود صارفین کو دستیاب ہوگا۔
یہ فیچر کافی عرصے سے مختلف ممالک میں دستیاب ہے مگر اب اسے پوری دنیا میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
یعنی اب یہ گوگل سرچ کا نیا لازمی جزو بننے والا ہے۔
گوگل نے سرچ شاپنگ ٹیب میں اکتوبر 2024 کافی تبدیلیاں کی تھیں اور اب ان فیچرز کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہےاور اس کے لیے ہمیں اے آئی موڈ کا شکر گزار ہونا ہوگا
ورچوئل ٹرائی آن فیچر سے آپ اپنی تصویر اپ لوڈ کرکے خود کو نئے ملبوسات میں دیکھ کر فیصلہ کرسکتے ہیں کہ یہ لباس موزوں ہے یا نہیں۔
ایک نیا اے آئی فیچرز اشیا کی قیمتوں کو ٹریک کرکے آپ کو اس وقت آگاہ کرے گا کہ جب اس چیز کی قیمت کم یا زیادہ ہوگئی ہے