02 مارچ ، 2012
کوئٹہ… پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء و وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ان کا دورہ کوئٹہ سینیٹ انتخابات میں اپنی پارٹی کے اراکین کو قابو میں رکھنے کے لئے ہے کہ کہیں وہ انتخابات کے موقع پر طوفان میں ادھر ادھر نہ ہوجائیں یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنی آمد کے بعد بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لئے جاری پولنگ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ سینیٹ انتخابات کیموقع پر بلوچستان میں اپنے اراکین اسمبلی کو ایک جگہ اکھٹا رکھنے کے لئے کوئٹہ آئے ہیں تاکہ وہ اکہ وہ ادھر ادھر نہ ہو جائیں، پولنگ کے موقع پر ن لیگ کے دھاندلی کے الزام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتی ویسے بھی بلوچستان سے انتخابات میں ایک ووٹ رکھنے والوں کا ہم پر دھاندلی کا الزام لگانا حیران کن ہے، اقلیتی نشست کے لئے پارٹی امیدوار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رمیشن کمار پیپلز پارٹی کا امیدوار نہیں بلکہ آزاد امیدوار ہے اس موقع پر ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں کسی غیر بلوچستانی کو ٹکٹ نہیں دیا ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 20، 30 کروڑ روپے نہیں کہ ایک ایک ووٹ خریدیں ۔