Time 21 مئی ، 2025
پاکستان

پاک بھارت تعلقات معمول پر لانے کیلئے 49 فیصد پاکستانی تجارت بڑھانے کے حامی، گیلپ سروے

پاک بھارت تعلقات معمول پر لانے کیلئے 49 فیصد پاکستانی تجارت بڑھانے کے حامی، گیلپ سروے
بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد 86 فیصد پاکستانیوں نے کہا اگر وہ 1947 میں ہوتے تو ہندوستان سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیتے— فوٹو:فائل

عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے حوالے سے نیا سروے جاری کردیا۔

سروے میں پاک بھارت تعلقات معمول پر لانے کے لیے 49 فیصد پاکستانی تجارت بڑھانے کے حامی نکلے، 35 فیصد نے مخالفت کی اور کہا کہ پہلے تمام مسائل حل کیے جائیں پھر تجارت بڑھائی جائے۔

سروے میں 48 فیصد پاکستانیوں نے کھیل کے میدان میں تعاون بڑھانے، 44 فیصد نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی سرگرمیاں بڑھانے جبکہ 40 فیصد نے ثقافتی سرگرمیوں میں اضافے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے لیے ضروری کہا۔

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد 86 فیصد پاکستانیوں نے کہا اگر وہ 1947 میں ہوتے تو ہندوستان سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیتے، البتہ 3 فیصد نے کہا وہ مخالفت کرتے۔

مزید خبریں :