Geo News
Geo News

پاکستان
13 مارچ ، 2013

سندھ میں نگران سیٹ اپ، مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا،فاروق ستار

سندھ میں نگران سیٹ اپ، مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا،فاروق ستار

کراچی…ایم کیو ایم کے رہ نما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ان کی اطلاع کے مطابق سندھ اسمبلی 16 مارچ کو قومی اسمبلی کے ساتھ ہی تحلیل کر دی جائے گی۔ امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے الیکشن کمیشن کو خود مختار ہونا چاہئے۔ راول پنڈی میں میڈیا سے گفت گو میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عوام کو پتہ ہونا چاہیئے کہ وہ کون سے نمائندے منتخب کر رہے ہیں، امیدواروں کی جانچ پڑتال کیلئے سات دن کی بجائے 15 دن ہونے چاہئیں ، ان کا کہنا تھا کہ آج شام ان کی جماعت کی حکمران جماعت سے ملاقات ہے ،سندھ میں نگران سیٹ اپ کے لئے مشاورت کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔

مزید خبریں :