23 مئی ، 2025
خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والی ایک طالبہ اور ایک طالبعلم دم توڑ گئے جب کہ 4 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدارحملے میں شدید زخمی ہونےوالا حیدر دوران علاج شہیدہوگیا،حملے میں شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 5 ہوگئی جس میں 4طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان اور کےپی میں دہشتگردی کےلیےبھارت اپنی پراکسیز استعمال کررہاہے۔
خضداربم دھماکے میں شہید 2بہنوں کو نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا ہے۔
سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے خضداربم دھماکے میں شہید 2بہنوں کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔
دوسری جانب بس پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔