Time 23 مئی ، 2025
دنیا

’آپ نے بھارت کی عزت کا سودا کیا‘ ، راہول گاندھی نے مودی سے 3 سوال کر ڈالے

’آپ نے بھارت کی عزت کا سودا کیا‘ ، راہول گاندھی نے مودی سے 3 سوال کر ڈالے
آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارتی مفادات کو کیوں قربان کیا؟ راہول گاندھی کا مودی سے سوال__فوٹو: فائل

بھارت کی کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں۔

راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر مودی پر زور دیا کہ وہ خالی خولی بھاشن نہ دیں اور انہیں تین سوالوں کے جواب دے دیں۔

 ان کا پہلا سوال یہ تھا کہ آپ نے پاکستان کے دہشتگردی پر بیان پر یقین کیوں کیا؟

نمبر 2 آپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے جھک کر بھارتی مفادات کو کیوں قربان کیا؟ اور نمبر 3 آپ کا خون صرف کیمروں کے سامنے کیوں کھولتا ہے؟ راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے بھارت کی عزت کا سودا کیا۔

اس سے قبل کانگریس پارٹی نے الزام عائد کیا کہ سفارتی وفد بیرون ملک بھیجنا بھارتی حکومت کا ڈبلیو ایم ڈی، ویپنز آف ماس ڈسٹریکشن (بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ دوسری جانب کرنے کا ہتھیار) ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن اور کانگریس نے آپریشن سندور کے دوران حکومت کا ساتھ دیا لیکن سیز فائر کے اعلان کے بعد راہول گاندھی نے بی جے پی کی حکومت پر شدید تنقید کی۔


مزید خبریں :