Time 23 مئی ، 2025
دنیا

بیان بازی کافی نہیں، غزہ میں جاری مظالم کیخلاف عملی اقدامات کریں: مؤثر شخصیات کا برطانوی وزیراعظم سے مطالبہ

بیان بازی کافی نہیں، غزہ میں جاری مظالم کیخلاف عملی اقدامات کریں: مؤثر  شخصیات کا برطانوی وزیراعظم سے مطالبہ
برطانیہ اور آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والی با اثر شخصیات نے برطانیہ سے عالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے/فوٹوفائل

برطانیہ اور آئر لینڈ کی فلم، ٹی وی  اور  کری ایٹیو  انڈسٹری   سے تعلق رکھنے والی 116 شخصیات  نے  برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ اور آئر لینڈ کی فلم، ٹی وی اور تخلیقی انڈسٹری  سے منسلک  116  تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم غزہ میں جاری مظالم کیخلاف کھڑے ہوں،حمایت میں صرف بیان کافی نہیں، ہمیں اقدامات دیکھنے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم کےنام  لکھے گئے کھلےخط  میں غزہ میں برطانوی اجزا سے تیارکردہ 2ہزار پاؤنڈ بم گرانے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ  آپ جانتےہیں کیا ہو رہا ہے، آپ کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی رکوانے میں ناکام رہی ہے؟ 

مزید برآں تخلیق کاروں  نے  برطانیہ سے عالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :