23 مئی ، 2025
پاکستان سے نفرت میں اندھے بھارت میں اب مٹھائیوں میں بھی نفرت شامل کی جانے لگی۔
پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوس میں منہ کی کھانے کے بعد مودی سرکار کو پاکستان کے نام کی مٹھائیاں بھی کڑوی لگ رہی ہیں جس کے باعث اب بھارت میں مٹھائیوں کے نام بھی تبدیل کیے جانے لگے ہیں۔
مشہور مٹھائیوں میسوپاک اورموتی پاک میں سے 'پاک' کا لفظ نکال دیا گیا جس کے بعد میسو اور موتی پاک کا نیام نام 'میسو شری' اور 'موتی شری' رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے گئے تھے۔
پاکستانی فورسز نے بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے بھی مار گرائے تھے، پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
بھارت نے پاکستان کے خلاف اس آپریشن کو 'آپریشن سندور' کا نام دیا تھا جس کا جواب پاکستان نے 'آپریشن بنیان مرصوص یعنی آہنی دیوار' سے دیا۔