23 مئی ، 2025
لاہور: وزارت داخلہ نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سکیورٹی انتظامات کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاک فوج اورسول آرمڈ فورسزکی تعیناتی سکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیے ہوگی، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ہوگی جب کہ سول آرمڈفورسز کی تعیناتی انسداددہشتگردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔
ذرائع وزارت داخلہ نےکہا کہ پی سی بی نے سکیورٹی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ کے فیصلے کے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کیے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آئے گی۔