24 مئی ، 2025
غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، بمباری سے مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے ۔اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں شدت آگئی ہے۔
جمعہ کو اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں جبالیہ میں ایک عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 66 فلسطینی شہید اور 185 سے زائد زخمی ہیں۔50 سے زائد فلسطینی ملبے تلے دب کر لاپتہ بھی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس کے المحل محلے میں بھی ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 فلسطینی شہید اور 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔
دوسری جانب 2روز میں فاقہ کشی سے بچوں سمیت 29 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے اداروں کے مطابق مختصر امدادی سامان مارکیٹ، اسپتالوں اور کھانے تقسیم کرنےوالے باورچی خانوں تک نہیں پہنچ سکی۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انٹونیو گوتیرس نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فراہم کی جانے والی امداد کی اجازت آٹے میں نمک کے برابر ہے۔