Time 24 مئی ، 2025
انٹرٹینمنٹ

ندا یاسرکا امتحانات میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کا اعتراف

ندا یاسرکا امتحانات میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کا اعتراف
حال ہی میں نجی ٹی وی شو کے دوران ندا یاسر نے پیپرز میں چیٹنگ کیے جانے اور پھر پکڑے جانے کا قصہ سنایا/ فائل فوٹو

معروف میزبان ندا یاسر نے 2 امتحانات میں نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کا اعتراف کیا ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی شو کے دوران ندا یاسر نے پیپرز میں چیٹنگ کیے جانے اور پھر پکڑے جانے کا قصہ سنایا۔

میزبان نے بتایا کہ اسکول لائف کے دوران میں نے بہت بے وقوفی کے ساتھ چیٹنگ کی ہیں، ایک مرتبہ کلاس میں  میرا پاکستان اسٹڈیز کا   ٹیسٹ تھا، اس مضمون  کے جوابات  چونکہ بہت  زیادہ لمبے ہوتے تھے لہٰذا میں نے سوچا کہ اتنے لمبے جواب کون یاد کرے، یہی سوچ کر میں نے چیٹنگ نوٹ بنالیااور  ٹیسٹ کے روز کلاس میں کاپی کے اندر رکھ کر چیٹنگ کرنے لگی لیکن اسی دوران ٹیچر سر پر آکر کھڑی ہوگئیں اور  ٹیسٹ پیپر مانگنے لگی، میرا چیٹنگ نوٹ کاپی  کے ساتھ ہی  ٹیچر  نے لے لیا ، اس کے بعد جب ٹیسٹ  چیک ہوئے تو ٹیچر نے چیٹنگ نوٹ بھی نکال لیا اور پوری کلاس کے سامنے لہراتے ہوئے کہا کہ  ندا شرم کرلو چیٹنگ کرنا تو سیکھ لو۔

دوران شو ندا یاسر نے  بورڈ کے امتحانات کا قصہ بتاتے ہوئے  کہا کہ ہمیں  بورڈ امتحانات کیلئے اسکول میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان اسٹڈیز کیلئے صرف یہی چند سوالات آئیں گے انہیں یاد کرلیا جائے  اور ہم وہی سوال رٹا لگا کر یاد کرکے گئے  لیکن پیپر آؤٹ آیا اور سب سوال تبدیل  ہوکر سامنے آئے جس کے بعد میں نے کلاس کے باہر بہانے سے جاکر بیگ سے فائیو ایئر اٹھالی اور ایگزام رو م میں لے آئی۔

ندایاسر نے بتایا کہ میں اس مرتبہ بھی پکڑی گئی اور ٹیچر  فائیو ایئر لیتے ہوئے کہا کہ چاہے کچھ بھی لاؤ میں چیٹنگ نہیں کرنے دوں گی، اس کے بعد میں نے ٹیچر سے کہا ایسا نہ کریں میں فیل ہوجاؤں گی، پھر بعد میں جو سمجھ میں آیا وہی لکھ دیا۔

مزید خبریں :