Time 24 مئی ، 2025
پاکستان

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، رین ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، رین ایمرجنسی نافذ
شمس آباد میں 29، پی ایم ڈی میں 30 اور گولڑہ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے: ترجمان واسا/ اسکرین گریب

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ  موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ترجمان واسا نے بتایا کہ شمس آباد میں 29، پی ایم ڈی میں 30 اور گولڑہ میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، بارش کے بعد راولپنڈی میں عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجود ہے۔

ترجمان کے مطابق ابھی تک نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 اورگوالمنڈی پل پر 4 فٹ ہے۔

مزید خبریں :