Time 25 مئی ، 2025
کھیل

پاکستان سے ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا

پاکستان سے ٹی 20 سیریز کیلئے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا
 بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 3 گروپس میں لاہور پہنچیں گے/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا۔  

جیو نیوز کے مطابق پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا 10 ارکان پر مشتمل پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا ہے جس میں کھلاڑیوں سمیت دیگر اسٹاف شامل ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 3 گروپس میں لاہور پہنچیں گے اور  ٹیم کے دیگر اراکین اتوار کی رات لاہور پہنچیں گے۔

واضح رہے بنگلا دیش اورپاکستان کےدرمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلی جائےگی جن میں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔


مزید خبریں :