25 مئی ، 2025
غزہ پر اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر میاں بیوی کے 9 کم سن بچے شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الا النجار بچوں کو گھر چھوڑ کر دوسروں کی جانیں بچانے کےلیے النصر اسپتال میں موجود تھیں۔
اس دوران اسرائیلی بمباری کے باعث انہیں اپنے ہی بچوں کی جھلسی ہوئی لاشیں دیکھنے کو ملیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے لیے جمع افراد پر بمباری کی جس میں 6 افراد شہید اور 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 80 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ خوراک کی قلت سے چار سال کا ایک اور بچہ دم توڑ گیا۔
عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ 70 ہزار بچے خوراک کی انتہائی قلت کا شکار ہیں۔