Time 25 مئی ، 2025
پاکستان

پاک ترک اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات، ترک وزارت دفاع نے پاکستان کو ’برادر ملک‘ قرار دیا

پاک ترک اعلیٰ عسکری قیادت کی ملاقات، ترک وزارت دفاع نے پاکستان کو ’برادر ملک‘ قرار دیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات میں ترکش لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سلچک بائرکتار اولو بھی شریک تھے، ترک وزارت دفاع— فوٹو: ترک میڈیا

استنبول: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترک وزیر دفاع یاشار گولر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات میں ترکش لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل سلچک بائرکتار اولو بھی ملاقات میں شریک تھے۔ 

اس سے قبل جنرل بائرکتار اولو اور جنرل عاصم منیر کے درمیان علیحدہ دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دفاعی اشتراک اور عسکری روابط کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔

ترکیہ کی وزارت دفاع نے اپنے سرکاری بیان میں پاکستان کو ‘برادر ملک‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو تاریخی اور اسٹریٹجک اہمیت کا حامل قرار دیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج ترکیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے۔

استنبول میں ہونے والی ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہری، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی موجود تھے۔

ترک صدر نے وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔ 

مزید خبریں :