26 مئی ، 2025
پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت لیا۔
لاہور میں کھیلےگئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔
لاہورقلندرز نے 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اس شاندار جیت کے ساتھ لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔
لاہور قلندر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کسی بھی فائنل کا سب سے کامیاب چیز کیا اور پہلی مرتبہ کسی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں کوئی ٹیم اتنا بڑا ہدف عبور کر پائی۔
اس سے قبل سب سے بڑا کامیاب چیز 200 رنز کا آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے نام تھا۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف 2014 آئی پی ایل فائنل میں 200 رنز کا ہدف عبور کیا تھا۔
لاہور قلندرز کسی بھی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں 200 سے زائد رنز کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم ہے۔