Geo News
Geo News

پاکستان
13 مارچ ، 2013

پاکستان کا امن خراب کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، مسلم مسیحی اتحاد

اسلام آباد … مسلم مسیحی اتحاد کے رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ پاکستان کا امن خراب کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، حکومت شرپسند عناصر سے نمٹنے کیلئے فوری پالیسی بنائے۔ اسلام آباد میں مسلم مسیحی اتحاد کے رہنماوٴں نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ مسلمان اور مسیحی پاکستان میں امن چاہتے ہیں، مسیحی برداری نے پاکستان کے قیام کیلئے ووٹ دیا اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، تاہم شرپسند عناصر ان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں۔ مسیحی رہنماوٴں نے بادامی باغ سانحہ کا نوٹس لینے پر سپریم کورٹ کا شکریہ بھی ادا کیا ا ور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مسیحی برداری کے خلاف ایسی کارروائیاں نہیں ہوں گی۔

مزید خبریں :