Time 27 مئی ، 2025
دنیا

دوران پرواز مسافر کی جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش، طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی

دوران پرواز مسافر کی جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش، طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
فوٹو؛ فائل

جاپان میں دوران پرواز مسافر نے جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش میں مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو سے امریکی ریاست ٹیکساس جانے والی جاپانی پرواز میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔

جس کی و جہ سے جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

جاپانی ائیر لائن (ANA) کے مطابق ہفتے کے روز ٹیک آف کے چند گھنٹے بعد ایک مسافر کی جانب سے جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی وجہ سے پرواز کو امریکی شہر سیئٹل کی جانب موڑنا پڑا۔

پورٹ آف سیئٹل پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ایک ایسے شخص کے بارے میں اطلاع ملی جو پرواز کے دوران ایگزٹ دروازہ کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس کے مطابق مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ مذکورہ شخص طبی مسائل کا شکار تھا، جسے دیگر مسافروں اور فلائٹ عملے نے قابو میں کیا۔ 

بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس پر کوئی قانونی کارروائی ہوگی یا نہیں۔


مزید خبریں :