27 مئی ، 2025
لاہور: موٹر وے پولیس نے 50 ہزار روپے اور قیمتی موبائل والا خاتون کا بیگ ڈھونڈ نکالا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق لاہور سے ملتان جانے والی خاتون کا پرس جڑانوالہ سروس ایریا میں رہ گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ پٹرو لنگ افسران نے انتھک محنت کے بعد سروس ایریا سے بیگ ڈھونڈ لیا اور پھر قانونی کارروائی کے بعد بیگ خاتون کے حوالے کردیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بیگ میں 50 ہزار روپے، قیمتی موبائل اور کریڈٹ کارڈ تھا۔