28 مئی ، 2025
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے تحریک عدم اعتماد لائیں، ہمارے تو نہیں پی ٹی آئی کے لوگ ضرورکم ہوجائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لو اور کچھ دو کے معنی اگر ڈیل، سودے بازی اور این آر او نہیں تو کیا ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کے پاس کسی کو دینے کے لیے کیا رہ گیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے یہ طے کرلے کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نےکرنی ہے؟اورکس سے کرنی ہے؟ یہ پہلے بھی مذاکرات سے بھاگ گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف والے تحریک عدم اعتماد لائیں، ہمارے تونہیں پی ٹی آئی کے لوگ ضرورکم ہوجائیں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں اور ہمیں بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی کیا کریں اور آپ کو کیا چاہیے جو آپ انہیں رہا کر دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیچھے سےنہیں، سامنے آکر بات کریں، ہم بیٹھیں گے، ہم تیار ہیں، اگر Give and Take کرناچاہتے ہیں توبتا دیں، ہمیں بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی کیا Give کریں اور آپ کو کیا چاہیے۔