Time 29 مئی ، 2025
کاروبار

پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کرلیا، بِٹ کوائن ریزرو قائم کر نے کا فیصلہ

پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کرلیا، بِٹ کوائن ریزرو قائم کر نے کا فیصلہ
پاکستان نےفروری میں غیرملکی سرمایہ کاری کوراغب کرنےکےلیے اور کرپٹو کرنسیوں کےلیے"نیشنل کرپٹو کونسل" قائم کی: بلال بن ثاقب/ فائل فوٹو

لاس ویگاس: کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کرلیا اور  امریکا کی پیروی کرتے ہوئے حکومت بِٹ کوائن اسٹریٹیجک ریزرو قائم کررہی ہے۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں بِٹ کوائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نےفروری میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنےکےلیے اور کرپٹو کرنسیوں کےلیے’نیشنل کرپٹو کونسل‘ قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرپٹو ریگولیٹری پالیسیوں کو اپنا رہا ہے اور جامع ریگولیٹری فریم ورک کی ترقی کےلیے ہی’نیشنل کرپٹو کونسل‘ قائم کی۔

سربراہ کرپٹو کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان نےکرپٹو کو قانونی کرنسی نہ بنانے کا مؤقف تبدیل کر لیا ہے، پاکستان نے بِٹ کوائن اسٹریٹیجک ریزرو کے قیام میں امریکا کی پیروی کی ہے، پاکستان اسٹریٹیجک بِٹ کوائن ریزرو قائم کرنے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔

 بلال بن ثاقب نےمزید کہا کہ مئی میں بِٹ کوائن کان کنی اور اعلیٰ کارکردگی والےکمپیوٹنگ ڈیٹاسینٹرزکےلیے 2 ہزار میگا واٹ اضافی توانائی مختص کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :