Time 31 مئی ، 2025
دنیا

افغانستان کا بھی اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کے درجے تک بڑھانے کا اعلان

افغانستان کا بھی اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کے درجے تک بڑھانے کا اعلان
گزشتہ روز اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیرکی سطح پراپ گریڈکرنے کا اعلان کیا تھا— فوٹو:فائل

افغانستان نے پاکستان کے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

گزشتہ روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیرکی سطح پراپ گریڈکرنے کا اعلان کیا تھا۔

افغانستان نے پاکستان کے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

افغان وزارت خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کے درجے تک بڑھایا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید خبریں :