31 مئی ، 2025
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے گرنے پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانےکا مطالبہ کردیا۔
پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنے طیارے گرائے جانےکے بھارتی فوج کے اعتراف کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے مودی سرکار پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نےکہا ہے کہ مودی حکومت قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔
کانگریس کے صدر نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کےگرنے پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی شرائط بھی سامنے لانےکا مطالبہ کیا۔
کانگریس کے صدر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار جنگ بندی کا معاہدہ کرانے کے دعوے کر رہے ہیں، نریندر مودی دعوؤں کی وضاحت دینےکے بجائے انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور جنگ بندی کی تفصیلات سامنے لانے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔