02 جون ، 2025
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔
خیال رہےکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔