Time 03 جون ، 2025
پاکستان

کراچی کی تاریخ میں پہلی دفعہ 3 دن سے زلزلہ رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری

کراچی کی تاریخ میں پہلی دفعہ 3 دن سے زلزلہ رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری
 کراچی میں آج 21 واں زلزلہ رپورٹ ہوا ہے، زلزلہ پیما مرکز/ فائل فوٹو

کراچی کی تاریخ میں پہلی دفعہ 3 دن سے زلزلہ رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

جیو نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج 21 واں زلزلہ رپورٹ ہوا ہے اور شہر میں پہلی دفع  مسلسل تیسرے دن سے زلزلہ رپورٹ ہورہا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج بھی زلزلے کاجھٹکا صبح11 بج کر51 منٹ پر ریکارڈ ہوا جس کی شدت 2، گہرائی 10کلو میٹر تھی جب کہ  زلزلے کا مرکز ملیر کے مشرق میں 23 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔ 

 اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر نے بتایا کہ  یہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے سے آرہے ہیں،  یہ فالٹ لائن اب معمول پر آنے کے عمل سے گزر رہی ہے تاہم مزید ایک ہفتے تک معمولی شدت کے زلزلے آسکتے ہیں۔ 


مزید خبریں :