04 جون ، 2025
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کرکے سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔
حال ہی میں بلاول بھٹو کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے کیمرے کے پیچھے موجود شخص وزن میں کمی کرنے کا طریقہ پوچھتا ہے۔
جواب میں چیئرمین پی پی بتاتے ہیں کہ 'چینی اور روٹی کھانا بند کریں، ورزش کرنا اور جم جانا شروع کریں'۔
چیئرمین پی پی کی وائرل ویڈیو پر صارفین ان کی محنت کو سراہ رہے ہیں اور دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو ان دنوں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں۔
اس پارلیمانی وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں، پاکستانی وفد بھارت کی حالیہ آبی و فوجی جارحیت اور جنوبی ایشیا کی صورتحال پر پاکستانی مؤقف کو اجاگر کر رہا ہے۔