Time 05 جون ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل کروم کو استعمال کرنے والے سنگین خطرے سے بچنے کیلئے اسے فوری اپ ڈیٹ کرلیں

گوگل کروم کو استعمال کرنے والے سنگین خطرے سے بچنے کیلئے اسے فوری اپ ڈیٹ کرلیں
گوگل کی جانب سے ایک ایمرجنسی اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے / فائل فوٹو

اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو فوری طور پر اسے اپ ڈیٹ کرلیں۔

گوگل کی جانب سے دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر میں موجود ایک بڑی سکیورٹی خامی دور کرنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجود سکیورٹی کمزوری بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔

گوگل کی جانب سے ایک ایمرجنسی اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے تاکہ صارفین کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

گوگل نے بتایا کہ CVE-2025-5419 نامی سکیورٹی بگ سے صارفین کو خطرہ لاحق ہے۔

اس سکیورٹی خامی کو 27 مئی کو گوگل تھریٹ گروپ نے دریافت کیا تھا۔

مگر کمپنی نے اس بارے میں اضافی تفصیلات جاری نہیں کیں، بس گوگل نے تسلیم کیا کہ ہیکرز نے اس خامی کو استعمال کرکے مختلف صارفین کو نشانہ بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کرلینا چاہیے۔

یہ رواں سال کے دوران تیسری بار ہے جب گوگل کی جانب سے کروم میں صارفین کے لیے خطرہ بننے والی خامیوں کی روک تھام کے لیے اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کیسے کریں؟

عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔

اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔

وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔

اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔

اس کے بعد بس ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

مزید خبریں :