05 جون ، 2025
کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 270 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 43 ڈالر اضافے سے 3400 ڈالر فی اونس ہے۔