Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
14 مارچ ، 2013

کائنات کی تخلیق کا سبب بننے والے ایٹم کے ذیلی ذرے کی دریافت

کائنات کی تخلیق کا سبب بننے والے ایٹم کے ذیلی ذرے کی دریافت

جنیوا … کائنات کی تخلیق کا سبب بننے والے ایٹم کے جس ذیلی ذرے کی دریافت کا دعویٰ گذشتہ سال کیا گیا تھا، اب سائنس دانوں نے تجربات کے بعد تصدیق کردی ہے کہ یہ وہی ذرہ ہے جس کی انہیں تلاش تھی۔ سوئٹزر لینڈ میں یورپین آرگنائزیشن فار نیوکلیئر ریسرچ لیبارٹری کے سائنس دانوں نے گذشتہ سال ایٹم کا ذیلی ذرہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس ذرے کو ہگس بوسون کا نام دیا گیا ہے اور یہ گاڈ پارٹیکل یا خدائی عنصر کے نام سے بھی معروف ہے۔ اب سرن لیبارٹری کے ایک سائنس دان جو انکینڈیلا Joe Incandela کا کہنا ہے کہ سال 2012ء کے تمام ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد سائنس دانوں کو یقین ہوگیا ہے کہ گذشتہ سال ایٹم کا ذیلی ذرہ ہگس بوسون ہی دریافت کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :