Geo News
Geo News

Time 06 جون ، 2025
پاکستان

پاکستان سے جنگ میں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئے؟ انکشاف سامنے آگیا

پاکستان سے جنگ میں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئے؟ انکشاف سامنے آگیا
حال ہی میں معروف اینکر پرسن شہزاد اقبال نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان مبشر ہاشمی نے سوال کیا کہ ان جیٹس کے پائلٹس کا کیا ہوا؟۔ فوٹو فائل

گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گرائے گئے جنگی طیاروں کے پائلٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

حال ہی میں معروف اینکر پرسن شہزاد اقبال نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان مبشر ہاشمی نے سوال کیا کہ ان جیٹس کے پائلٹس کا کیا ہوا؟

جواب میں شہزاد اقبال نے بتایا 'بھارت کے تباہ ہوئے طیاروں کے دو پائلٹس کی موت ہوگئی تھی، جب کہ تین زخمی تھے جو زیرِ علاج تھے'۔

شہزاد اقبال نے بتایا کہ ' جب میں نے ائیرفورس کے لوگوں سے پوچھا کہ یہ معلومات آپ تک کیسے پہنچتی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ تفصیلات ہمیں ہمارے آن گراؤنڈ انٹیلیجنس کے ذریعے ملتی ہے، ہم اپنی متعدد انٹیلیجنس ایجنسیز سے تصدیق کرکے بتاسکتے ہیں کہ یہ ہوا ہے'۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میں نے ائیر فورس کے لوگوں سے پوچھا پاکستان کا بجٹ 9 بلین ڈالر ہے جب کہ انڈیا کا بجٹ 86 بلین ڈالر ہے تو اس طرح آپ کے پاس جو سکیورٹی ہے وہ انڈیا کے پاس بھی ہوگی تو انہوں نے مجھے جواب دیا ہمارا سسٹم بھارت سے زیادہ ایڈوانس ہے اور اسی کا حقیقی مظاہرہ ہم نے حالیہ جنگ میں دیکھا۔

شہزاد اقبال نے کہا کہ جب فضائی جنگ ہو رہی تھی تو ہمارے 40 جہاز تھے اورانڈیا کے 80 جہاز تھے مگر ہماری ائیر فورس کی صلاحیتوں کے ساتھ یہ ایک معجزہ تھا کہ ناصرف ہمارا کوئی جہاز نہیں گرا بلکہ بھارتی ائیر فورس ہمارا کوئی جہاز لاک کرکے میزائل بھی فائر نہیں کر سکی جبکہ ہم نے انڈیا کے رافیل سمیت دیگر جہاز گرائے۔