09 جون ، 2025
حافظ آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق چند روز قبل حافظ آباد میں پیش آنے والے انسانیت سوز گینگ ریپ کیس کا تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا دعویٰ ہے کہ پنچ پلہ کے قریب پولیس گشت کے دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی اور ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
واضح رہے کیس کے 2 ملزمان پہلے ہی مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ واقعے کا مرکزی ملزم تاحال فرارہے۔
حافظ آبادمیں مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ایک ماہ پہلے پیش آیا تھا جہاں مسلح ملزمان نے خاتون سے شوہر کے سامنےاجتماعی زیادتی کی تھی جبکہ اس کی ویڈیو بھی بنا کر وائرل کی تھی۔