04 جون ، 2025
حافظ آباد میں مسلح افراد کی خاتون سے شوہر کے سامنےاجتماعی زیادتی اور ویڈیو وائرل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
حافظ آباد میں ایک ماہ قبل مسلح افراد کی جانب سے خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا واقعہ اب سامنے آیا ہے۔
واقعے کے ایک ماہ بعد شوہر کی مدعیت میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں 4 نامزد سمیت 8 ملزمان شامل ہیں۔
مدعی مقدمہ کے مطابق پولیس پہلے اندراج مقدمہ پر ٹال مٹول سے کام لے رہی تھی۔ ڈی پی او آفس جاتے تھے تو وہاں تعینات ایک ملزم کا رشتہ دار ہمیں دھمکا کر روانہ کر دیتا تھا۔
تاہم نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او نے نوٹس لیا اور مقدمہ درج کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔