Time 09 جون ، 2025
دنیا

بجٹ بل کیخلاف ممکنہ فنڈنگ پر ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کردیا

بجٹ بل کیخلاف ممکنہ فنڈنگ پر ٹرمپ نے ایلون مسک کو خبردار کردیا
اگر ایلون مسک نے بجٹ بل کے خلاف ووٹنگ کے لیے ڈیموکریٹس ارکان کو فنڈنگ کی تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا، امریکی صدر / فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی بجٹ بل کے خلاف ایلون مسک کی ممکنہ فنڈنگ پر انہیں خبردار کرتے ہوئے نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرگیا ہے جس کے بعد ایلون مسک کی جانب سے حکومتی بجٹ بل کے خلاف فنڈنگ کرنے کے امکانات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں۔ 

اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایلون  مسک نے بجٹ بل کے خلاف ووٹنگ کے لیے ڈیموکریٹس ارکان کو فنڈنگ کی تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

واضح رہے3 جون کو ایلون مسک نے ٹرمپ کے بگ بیوٹیفل بل کو مالیاتی بدانتظامی قراردیا تھا جس کے جواب میں ٹرمپ نے مسک کو دماغ سے محروم قرار دے کر اسپیس ایکس کے 38 ارب ڈالر کے معاہدے منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ 


مزید خبریں :