10 جون ، 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک صحافی نے ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں منشیات لانے سے متعلق سوال کیا جس کا امریکی صدر نے محتاط جواب دیا۔
ٹرمپ نے کہاکہ میں بالکل نہیں جانتا اور نہ ہی سمجھتا ہوں کہ مسک منشیات لاتے تھے، ایلون مسک کےساتھ اچھا تعلق تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے لیے نیک خواہشات ہیں، ایلون مسک سےفون پربات کرنےکا نہیں سوچا مگر میں تصورکرسکتاہوں کہ ایلون مسک مجھ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے تصدیق کی کہ اسٹار لنک اچھی سروس ہے، اسے بند نہیں کریں گے۔