14 مارچ ، 2013
اسلام آباد … مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنی پارٹی رہنما شیخ وقاص اکر م کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر کہا ہے کہ کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ق لیگ ایک بڑی جماعت ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے ثقافتی شو کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ اقتدار کیلئے کسی بھی پارٹی سے اتحاد نہیں کریں گے تاہم وقت آنے پر ان کی جماعت سرپرائز دے گی۔