Time 10 جون ، 2025
کھیل

سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کیخلاف شکایت درج کروادی، وجہ بھی سامنے آگئی

سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کیخلاف شکایت درج کروادی، وجہ بھی سامنے آگئی
ہرارے اسپورٹس کلب میں یکم جون کو ہونے والے ایک لوکل ایونٹ کے میچ کے دوران رینبو کرکٹ کلب کے کوچ بلیسنگ مفووا نے سکندر رضا پر نسلی طعنے کسے__فوٹو: ای ایس پی این/فائل

زمبابوے ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف شکایت درج کروادی۔

سکندر رضا نے لوکل ایونٹ میں میچ کے دوران تعصب پر مبنی جملے کسنے پر حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں یکم جون کو ہونے والے ایک لوکل ایونٹ کے میچ کے دوران رینبو کرکٹ کلب کے کوچ بلیسنگ مفووا نے سکندر رضا پر نسلی طعنے کسے۔

سکندر رضا نے ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی کو لکھے گئے شکایتی خط میں لکھا کہ دوران میچ جب وہ پٹھوں کے کھچاؤ کی وجہ سے میدان سے باہر جارے تھے تو بلیسنگ مفووا ان پر چلائے۔

ٹی 20 ٹیم کے کپتان نے مزید بتایا کہ میں نے بلیسنگ مفووا سے احترام سے بات کرنے کی درخواست کی لیکن وہ اس کے باوجود گالیاں دیتے رہے۔

انہوں نے لکھا کہ سب سے زیادہ تکلیف اس وقت ہوئی جب مفووا نے کہا وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس زمبابوے کا پاسپورٹ ہے، یہ ان کی سرزمین ہے، پاکستان نہیں۔

واضح رہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک مقامی کوچ کو معطل کردیا گیا ہے۔

سکندر رضا زمبابوے کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ بلکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔

مزید خبریں :