کھیل
Time 04 مارچ ، 2024

شاہین آفریدی نے رواں سال پی ایس ایل میں سب سے بہترین کپتانی کی: سکندر رضا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور قلندرز  کے آل راؤنڈر سکندر  رضا کا کہنا ہےکہ شاہین آفریدی نے رواں سال پی ایس ایل میں سب سے بہترین کپتانی کی ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکندر رضا کا کہنا تھا کہ لاہورقلندرز کو بقیہ میچز جیتنے ہیں، کرکٹ فنی کھیل ہے، کوئی معلوم نہیں صورتحال مختلف ہوجائے،میں خود کو لاہورقلندرز کی پرفارمنس کا قصور وار ٹھہراتا ہوں، میری وجہ سے چند میچز فنش نہیں کر پائے۔

 سکندر رضا کا کہنا تھا کہ اعتماد کی کمی نہیں، دو بار لاہور قلندرز چیمپئن رہے ہیں، تین بار  چیمپئن بننے کے لیے مزید محنت کرنی پڑےگی، شاہین آفریدی نے رواں سال پی ایس ایل میں سب سے بہترین کپتانی کی، کپتان نے موقع دینا ہوتا ہے، پرفارمنس بیٹر یا بولر نے دینی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو اچھا ماحول دیا، جیتتے ہوئے کپتانی اچھی لگتی ہے، مشکل وقت میں اصل کپتان کا معلوم ہوتا ہے، کپتان نے جو فیصلہ کیا، ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔


مزید خبریں :