10 جون ، 2025
پاکستان کی ہردلعزیز و نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے رواں سال حج کی سعادت حاصل کرلی۔
اس سال دنیا بھر سے آئے 16 لاکھ 73 ہزار سے زائد مسلمانوں نے حج ادا کیا، پاکستان سے بھی شوبز، سیاسی اور دیگر مشہور شخصیات نے حج کی سعادت حاصل کی جن میں اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔
ہانیہ نے انسٹاگرام پر اپنے حج کے دوران زیارتوں کی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حج ادا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ 'ایک مبارک سفر، الحمدللہ'۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد شوبز ستاروں سمیت ان کے مداحوں کی جانب سے حج کی مبارک باد دی جارہی ہیں۔