Time 10 جون ، 2025
پاکستان

دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافےکی تجویز

دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافےکی تجویز
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 175کھرب سے زائد (17 ہزار 573 ارب) کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 26-2025 میں دفاع کے لیے 20 فیصد اضافےکے ساتھ2 ہزار 550 ارب روپے رکھےگئے ہیں۔

گزشتہ مالی سال میں دفاع کے لیے 2 ہزار 122 ارب روپے رکھے گئے تھے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال خطرات سے دوچار ہے اور مسلح افواج نے سرحدوں کے تحفظ کے لیے قابل تحسین خدمات انجام دی ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان خدمات کے اعتراف میں مسلح افواج کے افسران، سولجرز اور  JCOsکے لیے  اسپیشل ریلیف الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔ یہ اخراجات مالی سال  26-2025 کے لیے مختص دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔


مزید خبریں :