Time 11 جون ، 2025
پاکستان

پچھلے سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی: وزیراعظم

پچھلے سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی: وزیراعظم
اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا اور تنخواہ داروں نے کتنا ٹیکس دیا: شہباز شریف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پچھلے سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی۔

کابینہ اجلاس سے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے نے پچھلے بجٹ میں بوجھ اٹھایا، اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا اور تنخواہ داروں نے کتنا ٹیکس دیا، پچھلے سوا سال میں ملک نے بے انتہا چیلنجز کا سامنا کیا اور عام آدمی نے قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت نے جو کارکردگی دکھائی ہے وہ کوئی معمولی کامیابی نہیں، پاکستان کو اب ٹیک آف کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے جس دشمن کو شکست فاش دی وہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرسکتا۔


مزید خبریں :