Time 11 جون ، 2025
دنیا

غزہ: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 57 امدادی کارکنوں سمیت 120 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 57 امدادی کارکنوں سمیت 120 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کے حملے میں غزہ کے مکان کی تباہی کے مناظر —فوٹو:فائل

غزہ: فلسطینی وزارت صحت کے مطابق  صہیونی فوج نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 57 امدادی کارکنوں سمیت  120 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں کمی نہ آسکی اور قابض فوج نے آج بھی خان یونس سمیت غزہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 474 فلسطینی زخمی بھی ہوئے  جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی لاشوں کو نکالنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 7اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 55 ہزار 104 فلسطینی شہید اور  ایک لاکھ 27 ہزار 394 زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی قابض فوج کے خلاف جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں اور حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوجی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


ادھر   اسرائیلی  آرمی چیف  ایال  ضمیر   نے  شمالی غزہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجیوں سے ملاقات کی، اس دوران اسرائیلی آرمی چیف نے  فلسطینی  مزاحمتی تنظیم حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ وہ  حماس کو فیصلہ کن شکست دینے کے لیے  ہر  حد  تک جائیں گے۔ 

مزید خبریں :