Time 12 جون ، 2025
دنیا

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کے خلاف قرارداد منظور

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کے خلاف قرارداد منظور
آئی اےای اے نے 20 سال میں پہلی مرتبہ ایران کو جوہری عدم پھیلاؤکی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا/ فائل فوٹو

ویانا: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے جوہری عدم پھیلاؤ کی خلاف ورزی پر ایران کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں ایران کےخلاف قرارداد امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے پیش کی جس میں ایجنسی کے کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز کا بند کمرہ اجلاس ہوا جہاں ایران کے خلاف قرار داد منظور کی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق  ایران کے خلاف قراردادکے حق میں19 ووٹ اور  قرار داد کی مخالفت 3 ووٹ آئے جب کہ 11 ارکان غیرحاضر رہے۔ 

آئی اےای اے نے 20 سال میں پہلی مرتبہ ایران کو جوہری عدم پھیلاؤکی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا ہے۔ 


مزید خبریں :