Time 12 جون ، 2025
دنیا

بدقسمت بھارتی طیارے کی اڑان بھرنے اور کریش ہونے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

بدقسمت بھارتی طیارے کی اڑان بھرنے اور کریش ہونے کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
اسکرین گریب

بھارتی شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی اڑان بھرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں طیارے کو احمد آباد ائیرپورٹ سے اڑان بھرتے اور پھر چند ہی سیکنڈ بعد کریش ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

حادثے کا شکار انڈین ائیرلائن کی پرواز میں عملے اور مسافروں سمیت 242 افراد سوار تھے جن میں سے 241 افراد ہلاک ہوگئے۔

لندن جانے والی اس پرواز میں 169  بھارتی اور 53 برطانوی شہری شامل سوار تھے، حادثےکا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں موجود 12 افراد ہلاک ہوئے۔


مزید خبریں :