Time 13 جون ، 2025
دنیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ سے متعلق قرارداد منظور کرلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ سے متعلق قرارداد منظور کرلی
فوٹو: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ سے متعلق قرارداد منظور کرتے ہوئے فوری، غیر مشروط اور دائمی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی صورتحال پر خصوصی سیشن میں شہریوں کے تحفظ اور قانونی و ہیومینیٹرین ذمہ داریوں کے حق میں قرار داد منظور کی ہے۔ 

پاکستان اس قرارداد کو اسپانسر کرنے والے ممالک میں شامل تھا اور پاکستان نے قرار داد کے حق میں ووٹ بھی دیا۔ 

قرارداد کے حق میں 149 اور مخالفت میں 12 ووٹ آئے جبکہ 19 اراکین غیر حاضر رہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری، غیرمشروط، اور دائمی جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی گئی۔انسانی امداد کی بلاروک ٹوک رسائی پر زور دیا گیا اور عالمی قانون کی تعمیل اور خلاف ورزی کرنیوالے کے احتساب کا مطالبہ کیا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے 14 ممالک کی حمایت کے باوجود امریکا نے اسی نوعیت کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔


مزید خبریں :